30 مارچ 2013 - 19:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے محمد خزاعي نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: اس ملاقات میں محمد خزاعی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائيلی ظلم و جارحیت رکوانے کے لئے موثر کارروائي کرے اور تل ابیب کو بین الاقوامی اصول و قوانین کا پابند بنائے۔ بان کی مون کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں محمد خزاعي نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ  فلسطینیوں اور انسانیت کے خلاف غاصب اسرائيل کے جرائم رکوانے کے لئے ٹھوس کارروائي کرے۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا کہ غزہ پٹی اور دیگر فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے متعلق صیہونی حکومت کو جوابدہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائيں۔
.....
/169